نارووال  میں  گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی، چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا  سخت نوٹس

نارووال  میں  گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی، چئیرپرسن پنجاب وومن ...
نارووال  میں  گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی، چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا  سخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور +نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نارووال کے علاقے محلہ صدیق پورہ میں گونگی اور بہری 14 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 اوباشوں کی مبینہ زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو اغوا ءکرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی خصوصی ہدایت پر چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس نارووال کا دورہ کیا اور متاثرہ لڑکی اور اس کے والد سے ملاقات کی۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
چئیرپرسن حنا پرویز بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ تفتیش میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔"