سام سنگ ماڈل گلیکسی ایس تھری کے 10 ملین سیٹ فروخت

سام سنگ ماڈل گلیکسی ایس تھری کے 10 ملین سیٹ فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی اے ) دنیا کے اعلیٰ ترین سمار ٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی سام سنگ الیکٹرونکس نے دو ماہ قبل پیش کی گئی ماڈل گلیکسی ایس تھری کے 10 ملین سیٹ فروخت کردیئے۔ اس امر کا اعلان اتوار کو کمپنی کی جانب سے رپورٹ میں کیا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں اسے ریکارڈ چھ اعشاریہ سات ٹریلین وان منافع کی توقع تھی جو دوسری چوتھائی میں گلیکسی سمارٹ فونز کے آئی فون اور آئی پیڈ سے مقابلہ کر رہی ہے۔ کمپنی کو مئی میں یورپ میں متعارف کرائے گئے نئے ماڈل گلیکسی ایس تھر ی کی طلب کا سامنا ہے۔ سام سنگ موبائل کمیونیکیشنز ڈویڑن کے سربراہ جے کے شین نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کمپنی اپنے ٹارگٹ 10 ملین سیٹس سے آگے بڑھ چکی ہے۔

مزید :

کامرس -