ایم پی اے تشدد کیس میں گرفتار حکومتی ایم این اے کا بیٹا رہا ہوتے ہی ایسی مصیبت میں پھنس گیا کہ بچنے کے لیے فرار ہونا پڑا
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لا ئن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کابیٹا عبدالرحیم نیازی احمد علی اولکھ تشدد کیس میں رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں نامزد ہوگیا۔
عبدالرحیم نیاز کے کروڑ لعل عیسن پہنچنے پر ان کی رہائی کا جشن ایک ریلی کی صورت میں منایا گیا۔ اس دوران ریلی کے شرکا نے ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا جس پر صورتحال ایک بار پھر ان کے خلاف چلی گئی۔
24 نیوز کے مطابق ہوائی بازی کرنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ہتھیاروں کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی آتش بازی کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے موقع سے فرار ہوگیا۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کو اس سے قبل اپوزیشن پارٹی کے ایم پی اے علی احمد اولکھ جو اسی حلقے سے منتخب ہوئے تھے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔
احمد علی اولکھ کوگزشتہ سال اگست میں ایک مقامی زمیندار کے ڈیرے پر تشد د کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ اس دوران اولکھ کی پسلیاں توڑ دی گئیں جب کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی تھی۔ تشدد کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مجید نیازی اور ان کے بیٹے کو اولکھ پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔
یہ واقعہ دریائے سندھ پر بند باندھنے کا کریڈٹ لینے پر پیش آیا تھا۔واقعے کی ویڈیومیں استعمال کی گئی زبان اس قدر نازیبا ہے کہ اسے یہاں پوسٹ نہیں کیاجاسکتا تاہم اس کا ایک کلپ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے MNA مجید نیازی اور ان کے ساتھیوں نے MPA علی اولکھ کو ایک مقامی زمیندار کے ڈیرہ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ #نیا_پاکستان کے اس نمائندے نے 2014 میں ریلوے گارڈ پر بھی بدترین تشدد کیا اور اس کیس میں اکتوبر 2018 میں ضمانت نہ ملنے پر کورٹ سے فرار ہو گئے تھے :1 pic.twitter.com/4vves2Pjcu
— Dr Humma Saif (@HummaSaif) August 2, 2019