بجلی کو شرم ذرا نہیں آتی۔۔۔( مسکرائیے )
کوئی صورت نظر نہیں آتی
کوئی اُمید بر نہیں آتی
بارش کے آنے کی خوشی تو بہت
پر بجلی کئی گھنٹوں نہیں آتی
اِنتظار میں چاہے بے حال ہو جاؤ
بجلی کو شرم ذرا نہیں آتی
اب تو یہ عالم ہے کہ سو ہی جائیں
پر یہ منحوس نیند بھی تو نہیں آتی