جی سی یونیورسٹی میں رواں سال ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

جی سی یونیورسٹی میں رواں سال ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ
جی سی یونیورسٹی میں رواں سال ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی(جی سی یو )لاہورمیں رواں سال ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ،سینٹر کےلیے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فنڈز فراہم کرے گا۔

اس حوالےسےجی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اورویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری امبرین رضانےدس نکاتی معاہدے پردستخط کردیئےجبکہ اس موقع پرصوبائی وزیربرائےویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ بھی موجود تھیں۔ معاہدے سے قبل صوبائی وزیرنےیونیورسٹی کے ڈے کیئر سنٹر کی اپ گریڈیشن کا بھی کا افتتاح کیا جہاں ڈبلیوڈبلیو ڈی چار ملین روپے سے سامان، تربیت یافتہ عملہ اور دیگر سہولیات مہیا کرے گا۔اس موقع پر مسز آشفہ ریاض فتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال، ہزاروں باصلاحیت اور اہل خواتین اپنے محکموں میں اچھے ڈے کیئر سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے نوکری چھوڑ دیتی ہیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ جی سی یوویمن ڈویلپمنٹ سنٹر خواتین کو بااختیار بنائے گی اور کیریئر گائیڈنس اور کونسلنگ کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے خواتین کے حقوق کے بارے میں مردوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔