اگر کوئی طاقتور شخص آپ پر حملہ کردے تو کیا کریں گے؟وہ آسان ترکیبیں جو آپ کی جان بچاسکتی ہیں

اگر کوئی طاقتور شخص آپ پر حملہ کردے تو کیا کریں گے؟وہ آسان ترکیبیں جو آپ کی ...
اگر کوئی طاقتور شخص آپ پر حملہ کردے تو کیا کریں گے؟وہ آسان ترکیبیں جو آپ کی جان بچاسکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک)اگرکوئی آپ پر حملہ کردے تو آپ کو چاہیے کہ ذیل میں بتائی ہوئی ترکیبوں پر عمل کریںکہ اس طرح آپ بڑی مصیبت سے بچ سکتے ہیں۔
مخصوص حصوں پر حملہ کریں
کچھ حصے بہت نازک ہوتے ہیں اور اگر ان پر حملہ کیا جائے تو جان بچانے میں مدد ملتی ہے اور مخالف بھی بوکھلا جاتا ہے۔جسم کے کچھ حصے جیسے آنکھ،ناک،کان،پیٹ اورگردن بہت نازک ہوتے ہیں اور اگر ان پر حملہ کیا جائے تو انسان مکمل طورپر بوکھلا جاتا ہے۔
ہر چیز کو ہتھیار بنالیں
ہرگز یہ نہ کریں کہ کوئی باقاعدہ ہتھیار ڈھونڈنے لگیںبلکہ جو بھی چیز ہاتھ آئے اسے اپنا ہتھیار بنالیں۔اگر گلی میں لڑائی ہورہی ہوتو ایک اینٹ بھی آپ کو ہتھیار کا کام دے گی،اسی طرح پینٹ میں لگی بیلٹ کو بھی بطور ہتھیار استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سر کا استعمال کریں
انسانی سر بہت زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور اگر اسے حملے کے لئے استعمال کیا جائے تو یہ بہت زیادہ فائدہ دیتا ہے۔سر کو مخالف کے ناک پر ماریں گے تو اسے دن میں بھی تارے نظر آجائیں گے اور وہ مکمل طور پر بے بس ہوجائے گا۔یادرکھیں کہ سر کو اس طرح ماریں کہ ماتھے کا استعمال کیا جاسکے اور اپنے چہرے کو بچایا جاسکے۔
کک کا استعمال کم سے کم کریں
اگر بہت زیادہ ضروری ہوتو کک کا استعمال کریں کیونکہ اگر آپ کی ٹانگ مخالف کے ہاتھ میں آجائے گی تو آپ کے لئے زیادہ مشکل ہوسکتی ہے لہذا کک کااستعمال کم سے کم کیاجائے۔
اسے وقت حملہ کریں جب آپ پر حملہ کیا جائے
کبھی بھی حملے میں پہل نہ کریں کیونکہ اس طرح صلاح صفائی کے دوران آپ کو موردالزام ٹھہرایا جائے گالہذا کوشش کریں کہ اگلے غلطی کرنے دی جائے،ساتھ ہی ذہنی طور پر حملے کے لئے مکمل طور پرتیار رہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -