تحریک انصاف کا احتجاج، آئی جی اسلام آباد کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو،اہم بیان جاری کردیا

تحریک انصاف کا احتجاج، آئی جی اسلام آباد کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو،اہم ...
تحریک انصاف کا احتجاج، آئی جی اسلام آباد کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو،اہم بیان جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ کسی بھی شرانگیزی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،سکیورٹی پلان کا مقصد شرانگیزی کو روکنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایاجارہا ہے،رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا،علی ناصر رضوی کا مزید کہناتھا کہ  ہماراکام امن و امان کو برقرار رکھنا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ سب کے سامنے ہے، انہوں نے کہاکہ اسلحہ یا ممنوعہ چیز رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،  سی ٹی ڈی کی جانب سے اسلام آباد بھر میں آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، شہری کسی ہنگامہ آرائی کا حصہ نہ بنیں،انتظامات عوام کے تحفظ کیلئے کئے، غیرقانونی سرگرمی پر کارروائی ہو گی،شہر میں دفعہ 144نافذ ہیں، احتجاج یا ریلی نکالنے پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے۔