وفاق کے ساتھ ساتھ صوبے میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمسن مغوی طالب علم کی عد م بازیابی کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال پرکل بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہیہ جام ہڑتال کی کال مغوی کمسن طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف دی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں کل بند رہیں گی۔ دوسری طرف بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے بھی اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔