وزیر دفاع پرویز خٹک نے کوئٹہ جلسے سے قبل پی ڈی ایم قیادت کو حیران کن مشورہ دے دیا

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کوئٹہ جلسے سے قبل پی ڈی ایم قیادت کو حیران کن مشورہ دے ...
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کوئٹہ جلسے سے قبل پی ڈی ایم قیادت کو حیران کن مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع پرویز خان خٹک نے اپوزیشن اتحاد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ پی ڈی ایم جس مقصدکے لیےقائم کی گئی وہ پورانہیں ہوگا،پی ڈی ایم میں شامل بےروزگار2023انتخابات کاانتظار کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو چورکہنے والے پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکٹھے ہوگئے، پی ڈی ایم کا بےروزگارٹولہ 2023 کے انتخابات کا انتظارکرے، پی ڈی ایم جس مقصد کیلئے بنائی گئی وہ پورا نہیں ہوگا۔ وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا کہ حکومت ملک کوترقی یافتہ اورخوشحال بنارہی ہے,وزیراعظم کرپشن فری پاکستان کا خواب پورا کریں گے, حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی نہ اوچھے ہتھکنڈے،جمہوریت کے دعویداروں کا چہرہ بےنقاب ہوگیا،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی.

مزید :

قومی -