اقتدار اور لالچ کے بھوکے تحریک عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کر لیں ، وزیر اعلیٰ جام کمال کھل کر برس پڑے
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کو نقصانات کی ذمہ دار بلوچستان عوامی پارٹی ناراض گروپ ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور چند مافیا ہوں گے ، وزیر اعظم کو مشورہ دوں گا کہ وہ اپنے گرد موجود لوگوں پر نظر ڈالیں ۔ بلوچستان کی ترقی میں نقصان کے ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی پر ہوگی ۔
جام کمال نے مزید کہا کہ صوبے کی ترقی میں نقصان کی ذمہ داری بلوچستان عوامی پارٹی ، وفاق کے چند سمجھدار اور ذمہ دار لوگوں پر بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی اپنی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے اپوزیشن سے مل کر ان کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی 33ارکان نے کھڑے ہو کر حمایت کی ۔ اب وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تحت رائے شماری ہو گی ۔ 65 ارکان کے ایوان میں جام کمال کو 33 ارکان کی حمایت درکار ہے ۔