گندم سکینڈل ، 5 اعلیٰ افسر معطل

گندم سکینڈل ، 5 اعلیٰ افسر معطل
گندم سکینڈل ، 5 اعلیٰ افسر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گندم سکینڈل  میں 5 اعلیٰ افسر ان کو معطل کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق نگران دور حکومت میں ملکی ضرروت سے زیادہ گندم درآ مد کرکے قومی خزانہ میں نقصان پہنچانے کے گندم سیکنڈل میں معطل پانچوں اعلیٰ افسر غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیئے گئے۔

"جنگ " کے مطابق انکوائری کا سا منا کرنیوالوں میں سابق سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف ‘سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد شامل، فوڈ سیکیورٹی کمشنر وسیم الحسن‘امتیاز گوپانگ ،ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سہیل شہزاد  کے نام شامل ہیں  ۔ معطلی کا نوٹیفکیشن تادیبی کارروائی تک نافذ رہے گا  ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطلی میں توسیع کے با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔ا نکوائری کا سامنا کرنے والے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ان افسران کو ابتدائی طور پر 17مئی 2024کو 120 دن کیلئے معطل کیا گیا تھا۔ 120 دن معطلی کا دورانیہ رواں ماہ 14 ستمبر کو مکمل ہو چکا ہے۔