امید ہے آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 

امید ہے آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا،وزیر خزانہ محمد ...
امید ہے آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کل ہوگی۔ امید ہے آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔

لاہور میں سی پیک سیمینار سے خطاب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے، سی پیک کا فیز ون انفرااسٹرکچر اور انرجی پر محیط تھا۔ سی پیک فیز ٹو اس انفرااسٹرکچر کی مونیٹائزیشن پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ معاشی استحکام کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -