لاہور، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
لاہور، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کے خلاف تھانہ کاہنہ میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ شہری عبدالغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ افضال عظیم پاہٹ نےریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔رہنما پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ  وقوعہ  کے تین روز بعد  دفعہ120ت پ 505ت پ اور 16ایم پی او کے تحت درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افضال عظیم پاہٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

مزید :

سیاست -