15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار

15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار
15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 15 سال سےمختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والے جعلی اہلکار کو پولیس نے  گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف جعلسازی اور روپ بدلنے کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔

سما نیوز کے مطابق لاہور میں حیران کن طور پرگزشتہ 15 برس کے طویل عرصہ کے دوران شہباز نامی جعلی ملازم کسی کی نظر میں نا آسکا اور نہ ہی کبھی کوئی کاروائی ہو سکی۔ملزم کےبارے میں پتہ چلا کہ ملزم شہباز عرصہ پندرہ سال سے کسی دوسرے شخص کی جگہ کام کر رہا تھا مگر کسی کی نظر نہیں پڑی۔ ایک عدالتی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہباز نامی ملزم مختلف عدالتوں میں بطور ریڈر و عدالتی اہلکار مدد علی وٹو نامی شخص کی جگہ پرکام کر رہا تھا۔