بھارت میں جنسی درندے کی دس ماہ کی بچی سے بد فعلی

بھارت میں جنسی درندے کی دس ماہ کی بچی سے بد فعلی
بھارت میں جنسی درندے کی دس ماہ کی بچی سے بد فعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست گجرات میں 30 سالہ شخص نے 10 ماہ کی بچی کو ریپ کا نشانہ بنادیا، مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست گجرات کے گاؤں بھاروچ میں پیش آیا۔ ملزم بچی کو اس وقت اٹھا کر لے گیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت 30 سالہ دیپک کمار لال بابو کے نام سے ہوئی ہے جس نے بچی کو اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتی ہے۔ ملزم گھر والوں کو جانتا تھا اور انکے گھر پر کئی بار اس بچی کے ساتھ کھیلنے بھی آتا رہا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم بچی کو اسکے گھر سے اٹھا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے رونے کی آواز سن کر اسکی دادی ملزم کے گھر پہنچی تو زخمی حالت میں موجود تھی۔ واقعے کے بعد مقامی افراد میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جنہوں نے فوراً ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ بچی اور ملزم کا میڈیکل بھی کروالیا گیا ہے۔