سی ٹی ڈی سندھ نےشہید ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خاکے جاری کر دیئے

سی ٹی ڈی سندھ نےشہید ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خاکے جاری ...
سی ٹی ڈی سندھ نےشہید ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خاکے جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی سندھ نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے جاری کر دیئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندہ نے چشم دید گواہان و سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شہید ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے تیار کیے ہیں جو کہ جاری کیے جا رہے ہیں۔ عوام الناس سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد کی اپیل ہے۔

"جنگ " کے مطابق  ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو حکومت سندھ نے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ مدد دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ 7جولائی کو کریم آباد شکیل کارپوریشن کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے سی ٹی ڈی سندھ کے ڈی ایس پی علی رضا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا جس کامقدمہ الزام نمبر 24/111 سی ٹی ڈی کے تھانے میں درج کیا گیا۔