سیکشن 151الیکشن کمیشن کو ٹریبونل ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، فیصلے کیخلاف کوئی اپیل نہیں ہو سکتی،وکیل شعیب شاہین

سیکشن 151الیکشن کمیشن کو ٹریبونل ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، فیصلے کیخلاف کوئی ...
سیکشن 151الیکشن کمیشن کو ٹریبونل ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، فیصلے کیخلاف کوئی اپیل نہیں ہو سکتی،وکیل شعیب شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے کے آرڈر کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ عدالت کو مطمئن کرینگے کہ انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت ہے،سیکشن 151الیکشن کمیشن کو ٹریبونل ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے،سیکشن کے تحت الیکشن کمیشن کے ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف کوئی اپیل نہیں ہو سکتی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے کا آرڈر چیلنج کر دیا گیا،پی ٹی آئی کے 3امیدواروں  کی چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعتراض کے ساتھ انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کی اپیلوں پر آفس کا اعتراض ہے کہ قابل سماعت نہیں،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ عدالت کو مطمئن کرینگے کہ انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت ہے،سیکشن 151الیکشن کمیشن کو ٹریبونل ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے،سیکشن کے تحت الیکشن کمیشن کے ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف کوئی اپیل نہیں ہو سکتی۔