16 سال قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش گھر کی بالکونی سے برآمد

16 سال قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش گھر کی بالکونی سے برآمد
16 سال قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش گھر کی بالکونی سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا میں 16 سال قبل لاپتہ  ہونیوالی خاتون کی لاش بالکونی سے برآمد ہوگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر کی بالکونی میں پائپ لائن ڈالنے کے لیے کھدائی کے دوران ایک خاتون کی لاش ملی ہے، لاش 16 سال پرانی ہے جسے بوائے فرینڈ نے کوئی بھاری چیز مار کر قتل کیا تھا۔پولیس کو تفتیش میں پتہ  چلا کہ خاتون کو 2008 میں قتل کیا گیا اور لاشوں کے ٹکڑے کر کے تھیلوں میں بھرااور بالکونی میں دبادیئے۔ اس قتل کا خاتون کے اہل خانہ کو بھی پتہ  نہیں چلا تھا۔خاتون اپنے اہل خانہ سے رابطے میں نہیں تھیں اس لیے 3 سال بعد انھیں پتہ  چلا کہ ان کی بیٹی لاپتہ  ہے۔ معاملہ پولیس تک پہنچا تو بوائے فرینڈ سے پوچھ گچھ کی گئی ،جس نے پولیس کو بتایا کہ میرا ان خاتون سے تعلق لاپتہ  ہونے سے کافی عرصے پہلے ختم ہوچکا تھا تاہم تمام تر تفتیش کے باوجود پولیس خاتون کا سراغ نہ لگا پائی تھی۔جس کے بعد اس کیس کو ختم کردیا گیا تھا تاہم اب لاش ملنے اور فرانزک رپورٹ میں تصدیق کے بعد بوائے فرینڈ کو تلاش کرکے گرفتار کیا گیا جس نے بتایا کہ وہ دونوں ساتھ رہتے تھے اور کسی بات پر جھگڑے پر قتل کردیا تھا۔