لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد
لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی بیوی صائمہ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے   56 کلو چرس، 25 کلو سےزائد افیون برآمد  ہوئی ہے۔سٹی 42کے مطابق ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے  پریس کانفرنس  میں بتایا کہ اے ایس پی عامر مشتاق ، ایس ایچ او رانا مجاہد کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ،خفیہ اطلاع پر بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلر نعمان خان گرفتار کرلیا ۔کروڑوں مالیت کی 56 کلو چرس، 25 کلو سےزائد افیون برآمد  ہوئی ۔ ملزم  نے منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج ، مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا