سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی تاریخ میں توسیع

    سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی تاریخ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صارفین کو ریلیف دینے کے لیے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کی جا سکے۔لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے قواعد کے مطابق مقررہ تاریخ میں ادائیگی کے لیے صارفین کو دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ پہلے مرحلے میں بلوں کی ادائیگی کی نئی تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اگر اس دن تک ادائیگی نہ کی گئی تو دوسری توسیع 29 ستمبر تک دی جائے گی۔

 پن۔

  نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد بل جمع نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ لاگو ہو گا۔ پہلی بار تاخیر پر بل میں 5 فیصد سرچارج شامل کیا جائے گا، جبکہ 19 ستمبر کے بعد ادائیگی کرنے پر 10 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔لیسکو کے مطابق ٹیوب ویل کنکشن رکھنے والے زرعی صارفین بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے تاکہ کسانوں کو مشکل حالات میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔