سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

   سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ فلسطین کی صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(آ ئی این پی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو امریکی ہم منصب مارکو روبیو کی طرف سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کی تازہ ترین پیشرفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی ہم منصب سے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے فلسطینیوں کے مصائب کو ختم کرنے اور جاری تشدد کے چکر کو روکنے کیلئے  اپنے ملک کے موقف کی تجدید کی، انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر مملکت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے شروع ہونے والے ایک منصفانہ حل کو حاصل کرنے کیلئے تمام کوششیں کریگا۔

مزید :

علاقائی -