بینکنگ کورٹ ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے کی استدعا مسترد
لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعدد وکلاء نے شکایات کی کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین کام ہی نہیں کرتے،جوڈیشل الاؤنس ان کو ملتا ہے جو کام کرتے ہیں، بینکنگ کورٹ کے ملازم کرتے کیا ہیں؟ وہ تو اپنی سیٹ پر بیٹھتے ہی نہیں، سارا دن وکیل مصدقہ کاپی لینے کیلئے انکے پیچھے اور یہ آگے ہوتے ہیں،جوڈیشل ملازمین کے وکیل احسن بھون نے موقف اختیار کیا کہ یہ مزدور طبقہ ہے ان کو بھی ریلیف دیا جائے، عدالت نے واضح کیا کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری ریلیف نہیں دے سکتے،ان کے کیس کو مرکزی کیس کے ساتھ سن کر فیصلہ کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ