قبضہ، غیرقانونی تعمیرکاکیس، فریقین 24ستمبر طلب 

    قبضہ، غیرقانونی تعمیرکاکیس، فریقین 24ستمبر طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے گلبرگ میں 4 کنال پلاٹ پر قبضے اور غیر قانونی دیوار کرنے کے کیس میں فریقین کو مزید وضاحت کیلئے 24 ستمبر تک طلب کرلیا، وکیل وقار اے شیخ نے موقف اپنایا کہ ایل ڈی اے کا یہ فرض ہے کہ اگر کوئی سرکاری زمین یا سڑک پر دیوار تعمیر کرے تو وہ اسے گرا دے، مگر ایل ڈی اے اس ذمہ داری کو پورا نہیں کر رہی، ایل ڈی اے کو کون سا قانون دیوار گرانے سے روکتا ہے؟ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس اس پلاٹ کی ملکیت کا ثبوت کہاں ہے؟ وکیل وقار اے شیخ نے جواب دیا کہ یہ پلاٹ گلبرگ سکیم کا ہے اور انکی ملکیت ہے، لیکن سول ایوی ایشن نے اس پلاٹ پر غیر قانونی طور پر دیوار تعمیر کر دی وکیل سول ایوی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ دیوار دراصل سول ایوی ایشن نے کھڑی کی ہے، دوسری جانب ائیر فورس کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سول ایوی ایشن کو ائیرپورٹ پر متبادل جگہ فراہم کر دی گئی ہے اور اب ائیر فورس اس جگہ پر اسکول تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،عدالت نے کہا ائیر فورس کا سول آبادی میں کیا کام ہے؟ جب یہاں ائیرپورٹ تھا تو صورتحال مختلف تھی، لیکن اب اس علاقے میں سی بی ڈی (سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ) قائم ہو چکا، یہ معاملہ مختلف اداروں کے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی وجہ سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

قبضہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -