کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دینگے،اسد قیصر

        کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دینگے،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دیں گے۔پشاور میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، عاطف خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں اب تک کس نے رقم دی؟ سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں انٹرنیشنل جنگ لائی گئی، معیشت بری طرح فیل ہوئی، 40 سال سے ہمارا صوبہ جنگ زدہ ہے، روزگار نہ ملنے پر نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں افغانستان، ایران اور چین سمیت خطے میں سب سے تعلقات بہتر قائم کرنے چاہئیں، افغانستان کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے، بلوچستان میں ہمارے لوگ مسلسل شہید ہو رہے ہیں، یہاں قانون نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا کام چل رہا ہے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -