لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے وفد کی سیکرٹری بلدیات سے ملاقات
صوابی( بیورورپورٹ) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے وفد نے آج سول سیکریٹریٹ میں سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم سے ملاقات کی اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو درہیش تنخواہوں اور ہنشن کی ادائیگی میں مشکلات اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے یکم تاریخ کو ادائیگی کے بارے میں اگاہ کیا جس پر سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ اس کے لئے میکینیزم یکم نومبر تک تیار کرنے کا ٹاسک ہے اور تب تک محکمہ مالیات کمزور مالی ہوزیشن والی TMAs کے لئے خصوصی گرانٹ کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ جس کی ادائیگی پہلے مرحلے میں 36 TMAs کو ائندہ چند روز میں شروع کر دی جائے گی جب کہ تمام بلدیاتی اداروں سے باقاعدہ حقیقت پر مبنی انفارمیشنز بھی طلب کر لی جائیں گی جو ائندہ بارہ دن کے اندر اندر بورڈ تک پہنچنا ضروری قرار دی گئی ہیں جس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیڈریشن عہدیداران نے بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی بندش کا معاملہ بھی اٹھایا جس کے بارے میں سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی نے موقع پر موجود سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کو بریفننگ دینے کی ہدایات دیں۔فیڈریشن کے وفد کی قیادت شوکت علی کیانی نے کی اور وفد میں صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی بھی موجود تھے۔ مزید برآں وفد نے قبل ازیں سیکریٹریٹ میں ڈپٹی سیکریٹری فنانس قادر نصیر اور سینئر اکاونٹ آفیسر کی موجودگی میں سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان، ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضر حیات خان اور کنسلٹنٹ محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا طاہرہ یاسمین سے علیحدہ علیحدہ تفصیلی ملاقاتیں بھی کی ہیں جنہیں بلدیاتی اداروں کے مثبت قرار دیا گیا ہے۔