ہیڈکوارٹر 73بریگیڈ پارا چنار کے زیر اہتمام کرم امن ترقی کے حوالے سے تقریب
پشاور(سٹاف رپورٹر)ہیڈ کوارٹر73 بریگیڈ پاراچنار کے زیر اہتمام کرم امن ترقی کے حوالے سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ضلع کرم میں قیام امن، جاری ترقیاتی منصوبوں، قبائلی ہم آہنگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ تقریب میں کمشنر کوہاٹ، کمانڈر 73 بریگیڈ، ڈپٹی کمشنر کرم، قبائلی مشران، علمائے کرام، سول و عسکری افسران، اور بڑے میڈیا چینلزکے نمائندگان (اے آر وائی، جیو، سمائ، خیبر نیوز) نے شرکت کی۔میڈیا کو بریفنگ کے دروان شرکاءنے ضلع کرم کی موجودہ صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تمام مقررین نے علاقے میں دیرپا امن، ترقی اور بین القبائلی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔قبائلی مشران نے ریوینیو مسائل کی فوری حل، ترقیاتی کاموں میں تیزی، اور ضلعی سطح پر عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ علاوہ ازیں، مشران نے حکومت سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے شر انگیزی پھیلانے والے عناصر کے خلاف مو_¿ثر اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ضلع کرم کا پرامن ماحول متاثر نہ ہو۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع کرم کے پائیدار امن، ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔