پہاڑی پورہ، موٹرسائیکل پر شراب  سپلائی کرنے اور آئس کے مکروہ  دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار

   پہاڑی پورہ، موٹرسائیکل پر شراب  سپلائی کرنے اور آئس کے مکروہ  دھندے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائم رپورٹر) ضلع بھر میں مختلف جرائم کی تدارک اور سمیت آئس سے معاشرہ کو پاک کرنے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں،اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی ادرش نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مختلف علاقوں کو مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی سمیت آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں میں موٹرسائیکل پر شراب سپلائی کرنے سمیت آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کامران دلاور، محمد سہیل اور زبیر شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14بوتل شراب اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی سمیت آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،