ڈیرہ ،آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ،گاڑی ڈرائیور ،2بچوں اور 2 خواتین سمیت گرفتار

    ڈیرہ ،آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ،گاڑی ڈرائیور ،2بچوں اور 2 خواتین سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)مغل کوٹ پولیس نے گاڑی کے ذریعے ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان 4کلو سے زائد آئس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر گاڑی ڈرائیور ،2بچوں اور 2خواتین کو گرفتارکرلیا،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق مغل کوٹ پولیس نے مغل کوٹ چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روکا،جس کو ڈرائیور عبداللہ ولد اسلم گنڈہ پور سکنہ ٹکواڑہ حال ژوب چلا رہاتھا، پولیس نے گاڑی میں موجود 2خواتین کو مشکوک جان کر تلاشی کےلئے نیچے اتارا، تلاشی لینے پر لائبہ بی بی ذوجہ یوسف پشوری سکنہ چارسدہ،کے سینے کےساتھ لپٹے ہوئے 2پیکٹ جن میں ایک پیکٹ میں 1010گرام آئس، جبکہ دوسرے پیکٹ 1005گرام آئس برآمد ہوئی مزید اسی طرح مسماة مسکان بی بی دختر وکیل خان پشوری سکنہ چارسدہ کے دوپٹہ میں پیکٹ پلاسٹک لفافہ میں لپٹی 1015گرام آئس جبکہ اسی طرح موٹرکار کو مزید چیک کرنے پر ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے پلاسٹ لفافہ پیکٹ میں 1005گرام آئس برآمد ہوئی ، جبکہ لائبہ بی بی کے ہمراہ 7سالہ بیٹی کرن بی بی اور 2سالہ بیٹا ارمان موجود تھے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔