سماجی برائیوں کا خاتمہ عوام کی نشاندہی اور تعاون کے بغیر ناممکن ہے : محمد فیاض شیر پاﺅ

      سماجی برائیوں کا خاتمہ عوام کی نشاندہی اور تعاون کے بغیر ناممکن ہے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        بٹ خیلہ ( بیورورپورٹ )ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ لیوی فورس محمد فیاض خان شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ منشیات سمیت تمام سماجی برائیوں کاخاتمہ عوام کی نشاندہی اور تعاون کے بغیر ناممکن ہے اس سلسلے میں صحا فیوں پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون رہنما ئی کریںبٹ خیلہ میں منشیات کے خلاف آ گاہی واک کو سہراتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو منشیات کے خلاف اٹھ کھڑے ہو نا خوش آئند ہے جس سے انتظامیہ کا کام آسان ہو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں بحالی سنٹر کے قیام کیلئے ایم ایس ڈاکٹر قاسم سے بات چیت ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملاکنڈ کے سینئر صا فیوں ظاہر شاہ ظریف خان طا ہر اکبر نوشیروان خو گمن ساجد خان مشوانی اور خالداقبال پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاڈی سی نے کہا کہ ملاکنڈ لیوی فورس میںخالی 206اسامیوں پر بھر تی ایٹاکے ذریعے بھر تی مر حلہ شروع کیا جارہا ہے جبکہ فورس کو گاڑیوں سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے نئی بھرتی سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کی قیام بہتری آئے گی۔