بخشالی ،مکان کے تنازع پر  بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل کر دیا

  بخشالی ،مکان کے تنازع پر  بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان( بیورورپورٹ)بخشالی کے علاقے گجرات میں مکان کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگا بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا،تھانہ چورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے بھائی محمد سفید ولد ریاض خان سکنہ گجرات بخشالی نے تھانہ چورہ پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میں نجی کام کے سلسلے میں مردان آیا تھا، کہ اطلاع ملی کہ گھر کے اندر بھائی مسعود کو اسلحہ آتشین سے بھائی اسفندیار نے فائرنگ کردی یے جس سے مسعود جاں بحق ہو کر گھر کے اندر پڑا ہے اسی اطلاع پر جب میں گھر آکر دیکھا تو واقعی وہ خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا،وجہ عناد ملزم اسفندیار اور مقتول مسعود کے درمیان مکان کی خرید و فروخت کا تنازعہ چلا آرہا تھا،تھانہ چورہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی