نارتھ کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 12 سی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔سینئر اسٹیشن آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ دو منزلہ فیکٹری کے میزنائن فلور پر لگی تھی، جہاں بچوں کے کپڑے تیار کیے جاتے ہیں۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ شعلے نہ بھڑک سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا۔