یورپین سول ایوی ایشن کانفرنس کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

  یورپین سول ایوی ایشن کانفرنس کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یورپین سول ایوی ایشن کانفرنس کادورکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔یورپی یونین کے وفد نے پاکستان آمد کے بعد ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ملاقات بھی کی،وفد پاکستان کے نیشنل ایوی ایشن انسپکٹرزکو تربیت فراہم کرےگا،تربیت کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارسے ہم آہنگ کرنا ہے۔ پاکستانی سی اے اے بطورریگولیٹری اتھارٹی اکاوسمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں سے اشتراک کارکی حامل ہے،مذکورہ تنظیموں نے خصوصی تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرکے بھرپورتعاون فراہم کیا ہے،یہ تعاون انٹرنیشنل سیفٹی اورسیکیورٹی میں پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردارکا حامل ہے۔