ان ڈرائیو کا اپنے ڈرائیورز کےلئے مفت ڈیجیٹل اسکلز کورسزکا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ان ڈرائیو نے لرن آن لائن کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت ڈرائیورز کو ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے مفت آن لائن کورسز شروع کیے جارہے ہیں۔ یہ کورسز ڈرائیورز کو ایسی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو ان کے روزگار میں بہتری لائیں اور ترقی کے نئے راستے تلاش کرنے میں مدد کریں۔اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری ہیڈ اویس سعید نے کہاکہ “ہمارا وژن ڈرائیورز کے لیے صرف رائیڈ ہیلنگ اور کوریئر سروسز کے ذریعے آمدنی کے مواقع فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے۔ ان تربیتی اقدامات کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ وہ با اختیار ہوکر ڈیجیٹل معیشت میں پائیدار مستقبل بنا سکیں۔”LearnOnline.pk کے شریک بانی اور سی ای او عثمان زیب نے کہا کہ “ پروگرام کو با اثر بنانے کے لیے سیکھنے کا یہ سفر تین خصوصی کورسز پر مشتمل ہے، فری لانسنگ کا تعارفی کورس جو ڈرائیورز کو آن لائن آمدنی کے ذرائع بنانے میں مدد دے گا، ایک بنیادی ڈیجیٹل کورس جو روزمرہ آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے کمیونیکیشن، سیفٹی اور مہارت کے ٹولز فراہم کرے گا، اور ایک مصنوعی ذہانت (AI) پر مرکوزماڈیول جو ان کو ایسے عملی ٹولز سے متعارف کرائیں گے جوپیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ کریں۔