یونین کمیٹی9میں حنفیہ فیملی پارک کا تزین آرائش کے بعد افتتاح
کراچی(پ ر)نیو کراچی ٹاو_¿ن عوامی سہولیات،صحت مند اورخوشگوار ماحول کی فراہمی میں ایک قدم آگے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاو_¿ن محمد یوسف کا یونین کمیٹی 09 میں حنفیہ فیملی پارک کا تزین آرائش کے بعد افتتاح۔افتتاحی تقریب میں یونین کمیٹی 09 کے چیئرمین عباس شیخ،یوسی وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی،یوسی کمیٹی کے اراکین ،وارڈ کونسلر ،متعلقہ ٹاو_¿ن افسران و دیگر علاقہ معززین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔چیئرمین نیو کراچی ٹاو_¿ن محمد یوسف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹا_¶ن سیکٹر 11- ایف میں تزئین و آرائش کے بعد جدید سہولیات سے آراستہ حنفیہ پارک کا افتتاح کر دیا۔ پارک میں شہریوں کے لیے ہریالی اور گھاس کی نئی بہار، بچوں کے لیے جھولے اور تفریحی سامان، جبکہ نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے ورزش کی مشینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ عوام کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ نیو کراچی کی عوام کو معیاری اور بنیادی سہولیات فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حنفیہ پارک کی تزئین و آرائش اور اس میں تفریحی و صحت افزا سہولیات کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ نیو کراچی کے عوام کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول مہیا کیا جائے تاکہ عوام اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں۔چیئرمین نے مزید کہا کہ وہ نیو کراچی ٹا_¶ن کے دیگر پارکوں اور عوامی مقامات کی بحالی کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہےگا۔