بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے اشتراک سے تیار کردہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے اشتراک سے تیار کردہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے ...
بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے اشتراک سے تیار کردہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی بحریہ نے زمین سے فضا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  بھارتی بحریہ نے  جنگی جہاز آئی این ایس سورت سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل (MR-SAM) کا تجربہ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ بحیرۂ عرب میں موجود بھارتی جنگی جہاز آئی این ایس سورت سے کیا گیا۔  اسرائیل کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا میزائل 70 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔