شبقدر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،34 افراد گرفتار

شبقدر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،34 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن 34افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندے ، اشتہاری ملزمان ،کرایہ داری ایکٹ اور منشیات فروش شامل ہیں ۔ اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی برامد کر لیاگیا ہیں ۔تھانہ شبقدر کے مختلف علاقوں کتوزئی ، مٹہ مغل خیل ،حلیم زئی اور اوچہ ولہ میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 34افراد کو حراست میں لیا ہیں ۔ جن میں ابتدائی تفتیش کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم 9افغان باشندوں کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔جبکہ 6ملزمان کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان کے خلاف کرایہ داری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہیں ۔ سرچ اپریشن کے دوران 3اشتہاری ملزمان جو کہ قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران 3 منشیات فروشوں کو بھی دھر لیا ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی شروع کی گئی ہیں ۔ تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او محمد سعید خان سرچ اپریشن کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اپریشن ڈی پی او چارسدہ کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد فیاض خان کی قیادت میں مکمل کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن امان کے قیام کیلئے سرچ اپریشن جاری رکھا جائے گا ۔