سوزوکی کی آلٹو کارقسطوں پر لینے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی 

سوزوکی کی آلٹو کارقسطوں پر لینے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی 
سوزوکی کی آلٹو کارقسطوں پر لینے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی آلٹو پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے، جس پر کم خرچ بالانشین کا محاورہ صادق آتا ہے کہ یہ گاڑی ایک طرف قیمت میں سستی اور دوسری طرف اس کی مائیلج بھی بہترین ہوتی ہے۔ نئی 660سی سی الٹو میں آر سیریز انجن کے ساتھ کئی مفید فیچرز ملتے ہیں۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور دیگر عوامل کے سبب گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں سوزوکی آلٹو بھی صارفین کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے، تاہم اس گاڑی کو پسند کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کمپنی اپنے کسٹمرز کو یہ گاڑی آسان اقساط پر بھی مہیا کرتی ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت 22لاکھ 51ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 26لاکھ 12ہزار، وی ایکس آر اے جی ایس 27لاکھ 99ہزار اور اے جی ایس 29لاکھ 35ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ کمپنی کی طرف سے یہ گاڑی تین طرح کی کیٹیگریز میں اقساط پر دی جاتی ہے، جن میں لیزنگ، فنانسنگ اور اسلامک کیٹیگریز شامل ہیں۔
سوزوکی پاکستان کی ویب سائٹ پر انسٹالمنٹ کیلکولیٹر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے آپ اقساط پلان کی تفصیل معلوم کر سکتے ہیں۔اگر آلٹو وی ایکس آر کو بینک الفلاح کے ذریعے روایتی بینکنگ کیٹیگری میں اقساط پر حاصل کرنا ہو تو اس کے لیے آپ کو قیمت کا30فیصد پیشگی ادا کرنا ہو گا اور باقی رقم پانچ سال کی اقساط پر دینی ہو گی۔ 
آپ کو بینک الفلاح کے ذریعے آلٹو وی ایکس آر لینے کے لیے7لاکھ 83ہزار 600روپے بطور سکیورٹی ڈیپازٹ، 30ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس، 8ہزار 700روپے پراسیسنگ فیس، 65ہزار 300روپے پہلے سال کی انشورنس کی رقم، 49ہزار 931روپے ماہانہ پے منٹ کے طور پر ادا کرنے ہوں گے۔ اس طرح 8لاکھ 88ہزار 600روپے کی مجموعی رقم پیشگی ادا کرنے کے بعد آپ کو نئی آلٹو وی ایکس آر مل جائے گی، جس کی باقی قیمت آپ 5سال کی آسان اقساط میں ادا کریں گے۔

مزید :

بزنس -