قصور سے بوری میں بند انسانی جسم کے مختلف اعضا ءبرآمد
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں جماعت پورہ کے علاقے سے ایک بوری میں انسانی جسم کے مختلف اعضا ءبرآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے شناخت کے لیے اعضاءکے نمونے حاصل کر لیے ہیں جبکہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتاہے کہ کسی نے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے پھینکے ہیں۔