نوازشریف 75برس کے ہو گئے
لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف آج( بدھ) 25دسمبر کو اپنی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔
محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے مختلف ونگزاضلاع کی سطح پر سالگرہ کی تقریبات کااہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹنے کے علاوہ نوازشریف کی درازی عمر اورملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔
نواز شریف 25دسمبر1949ء کولاہورمیں پیدا ہوئے ۔وہ 6نومبر 1990ء سے 18اپریل 1993ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے، دوسری مرتبہ12ویں وزیر اعظم کے طور پر17فروری 1997ء سے لیکر 12اکتوبر 1999ء تک مسند اقتدار پر فائزرہے جبکہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعدایک بارپھر انہیں وزیراعظم پاکستان کے طور پر منتخب ہونے کا شرف حاصل ہواہے تاہم عدالتی فیصلے کے نتیجے میں انہیں عہدے اس منصب سے ہٹا دیاگیا ۔