چائیلڈ پروٹیکشن بیور و نے جوہر ٹاؤن سے تشدد کا شکار بچہ بازیاب کرا لیا

چائیلڈ پروٹیکشن بیور و نے جوہر ٹاؤن سے تشدد کا شکار بچہ بازیاب کرا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (جنرل رپورٹر) چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو،مسز صبا صادق کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی مدد سے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تشدد کا شکار 8سالہ بچے کو بازیاب کرایا۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے ایف بلاک میں ایک فلیٹ میں 8سالہ شہزاد دوخواتین افشاں اور اسد شہزادی کے ساتھ رہتا تھا اور یہ دونوں خواتین اس بچے کو تشد کا نشانہ بناتی رہیں۔ اس بچے کے ہاتھوں پر تشدد کے نشان ہیں اس کے علاوہ گردن اور سینے پر بھی زخموں کے نشانات ہیں۔ بچے کے مطابق وہ مریدکے کا رہائشی ہے اور کافی عرصے سے ان خواتین کے پاس کام کر رہا ہے۔ اس بچے کے والد کانا م رزاق ہے لیکن اس کے علاوہ بچہ اپنے والدین کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا۔بچے کا میڈیکو لیگل کروایا جائے گا اور اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ گھریلو ملازت کرنے والے بچوں پر تشدد کرنا جرم ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔