کراچی سے مدینہ جانیوالی پرواز میں 7 مسافروں کو کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑا

کراچی سے مدینہ جانیوالی پرواز میں 7 مسافروں کو کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے این این) باکمال لوگ لاجواب سروس ٗقومی ایئر لائن نے ہوابازی کے قواعد کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے گنجائش سے زائد مسافر سوار کرڈالے ٗ 7 نے مجبور اً کھڑے ہوکر سفر کیا ٗ کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نمبر پی کے 743 میں کئی قیمتی جانوں کو بھی داؤ پر لگادیاگیا ۔۔ پی آئی اے پائلٹ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نمبر پی کے 743 میں فضائی میزبانوں کے لیے مختص نشستوں پر مسافروں کو بٹھاکر سفر کرایا،جہاز کے عملے نے اضافی مسافروں کو جمپ سیٹ پر بٹھانے سے انکار کیا لیکن جہاز کے پائلٹ کیپٹن عادل نے مسافروں کو جہاز میں بٹھانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کیے۔زرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو افسر نے کمیٹی قائم کر دی ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ خاص تعداد سے زائد مسافروں کی جمپ سیٹ پر موجودگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے کیونکہ ایمرجنسی کی صورت میں سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے اس معاملے کو کچھ زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ اس صورتحال کے ذمہ داران کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی کا عملہ یعنی پائلٹ، سینئر ایئرہوسٹس اور ٹریفک عملہ اس معاملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر نہ تو ایئرلائن اور نہ ہی اس کے عملے کے خلاف کوئی ایکشن لیا۔متعدد مرتبہ درخواست کے باوجود بھی پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کوئی ٹھوس ردعمل نہیں دیا اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس معاملے میں ذمہ دار پایا گیا تو پی آئی اے اس کے خلاف ادارے کے قوانین کے تحت سخت ایکشن لے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -