جنوبی وزیر ستان ،لدھا کے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات ناپید

جنوبی وزیر ستان ،لدھا کے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات ناپید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک( نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا اور سرویکئی کے ہسپتالوں ،بی ایچ یوز اور سول ڈسپنسریز میں ادویات نا پید ،کروڑوں روپے کی میڈیسن ایجنسی سرجن اور سٹور کیپر کی ملی بھگت سے غائب کردی گئیں ، گورنر کے پی کے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھااور سب ڈویژن سرویکئی کے درجنوں ہسپتالوں ، بنیادی مراکز صحت اور سول ڈسپنسریوں میں ادویات نہ ہونے کے باعث قبائلی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے ہسپتالوں کیلئے انے والی کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات ایجنسی سرجن جہانزیب داوڑ اور سٹور کیپر امیر حمزہ کی ملی بھگت سے غائب کردی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل سٹوروں پر سرکاری ادویات کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں ، بی ایچ یوز اور ڈسپنسریوں میں ڈسپرین تک کی گولیاں موجود نہیں۔ علاقہ سے امدہ اطلاعات کے مطابق ایجنسی کے دور افتادہ علاقوں میں خسرہ ، ملیریا ،گیسٹروسمیت متعدد بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں متاثرہ بچوں کے والدین محسود خان اور یونس خان محسود نے گورنر خیبرپختونخوا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، ڈائریکٹر ہیلتھ اور پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان سے ادویات کی فراہمی ، ایجنسی سرجن اور کئی عشروں سے تعینات سٹورکیپر کے خلاف قانونی کاروائی سمیت فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔