اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کوشش کروں گا آئندہ میچز میں اپنے روایتی چھکے ماروں: اعظم خان

اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کوشش کروں گا آئندہ میچز میں اپنے روایتی چھکے ماروں: ...
 اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کوشش کروں گا آئندہ میچز میں اپنے روایتی چھکے ماروں: اعظم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے کہا ہے کہ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کوشش کروں گا آئندہ میچز میں اپنے روایتی چھکے ماروں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ ہر نمبر پر کھیلنا آنا چاہیے ٹیم کو جہاں ضرورت ہوگی میں کھیلوں گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ڈیٹا کو سامنے رکھ کر کھیلتے ہیں۔ایلکس ہیلز اہم کھلاڑی ہیں انہیں مس کریں گے، مارٹن گپٹل اچھے کھلاڑی ہیں ان کی وجہ سے اچھا کمبینیشن بن جائے گا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اچھی ہے، یہ اچھا ہے کہ ہماری غلطیاں جلد سامنے آ گئیں۔ لیگ کا کھلاڑی ہونے کا تاثر بن جا تا ہے، مجھے جو موقع ملا میں فائدہ نہیں اٹھا سکا، دوبارہ موقع ملا تو بہتر کروں گا۔ ملک کے لیے کھیلنا ایک اعزاز ہے ابھی پی ایس ایل پر فوکس ہے، مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پرائم ٹورنامنٹ ہے، اس میں اچھا کرنے کا فائدہ ہوتا ہے۔نسیم شاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بڑا سپر سٹار ہے، تینوں بھائیوں کے ساتھ مزہ آرہا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم انجوائے کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آگے کھیلنا ہے تو فٹنس پر تو کام کرنا پڑے گا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اپنے اسٹیٹس غور سے دیکھتا ہوں، میں مڈل آرڈر میں دنیا کے بڑے بیٹرز کے درمیان کھڑا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ والد سے ابھی بھی بات ہوتی ہے وہ ٹپس دیتے ہیں، نوجوانوں میں مجھے عبید شاہ زیادہ بہتر لگے ہیں۔ 

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -