میری خواہش پی ایس ایل میں زیادہ سکور کرنے والا بیٹر بننا ہے: سلمان آغا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑی سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ ایونٹ کا لیڈنگ رن سکورر بننا بھی میری خواہش ہے لیکن اہم ٹیم کے لیے مفید رنز بنانا ہیں۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اس بار کافی اچھی پرفارمنس جا رہی ہے، جس طرح آغاز ہوا ہےکوشش کروں گا کہ پورا ٹورنامنٹ ایسا رہے، کافی گیپ کے بعد دوبارہ پی ایس ایل میں آیا ہوں، ہمیشہ خواہش تھی پی ایس ایل کھیلوں۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ہدف یہی تھا کہ اب پی ایس ایل میں کم بیک ہو تو پھر ڈراپ نہ ہوں، روٹی گینگ کا حصہ تو ایشیا کپ میں ہی بن چکا تھا، کھانے پینےکے ساتھ ساتھ حریف ٹیموں کے میچز بھی دیکھتے ہیں، خواہش ہے کہ پی ایس ایل وننگ اسکواڈ کا حصہ رہوں، ایونٹ کا لیڈننگ رن سکورر بننا بھی میری خواہش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تینوں فارمیٹ میں فرق نہیں رہا، ٹیسٹ میں بھی چار کا رن ریٹ ہوتا ہے، مجھے ٹیسٹ اور محدود اوورز میں بس گیند اور کٹ کے رنگ کا فرق لگتا ہے، ٹیسٹ میں بھی چار کی اوسط سے رن بنانےکی کوشش کرتا ہوں۔