آزادی_¿ کشمیر

  آزادی_¿ کشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رانا عمر بھائی

اے وادی_¿ کشمیر مثلِ جنت نظیر

مسلمانوں کی وراثت کشمیریوں کی جاگیر

دیکھ کر ٹھہر جائیں گزرتے ہوئے راہ گیر

بلند پہاڑ آبشاریں حسین خطہ_¿ برِصغیر

کر کرم اپنا علیٰ کلِّ شی_¿ً قدیر

ایّامِ اسیری ختم ہوں جاگے ان کی تقدیر

گاندھی جی خود ہی لیکر گئے اقوامِ متحدہ

یواین او نے جو حل دیا اس پر ہوئے رنجیدہ

حالانکہ بہت ذہین تھے اور جہاں دیدہ

یقیناً رائے شماری کرائی تو ہوں گے شرمندہ

کر کرم اپنا علیٰ کلِّ شی_¿ً قدیر

ایّامِ اسیری ختم ہوں جاگے ان کی تقدیر

امت کی نا اتفاقی ہے اور غفلت ہے ہماری

نہ آواز اٹھائی نہ کی مو_¿ثر سفارتکاری

بھارت نے جھوٹ سے دنیا ساتھ ملا لی ساری

ہم امریکی تسلیوں میں رہے نہ کی کارگزاری

کر کرم اپنا علیٰ کلِّ شی_¿ً قدیر

ایّامِ اسیری ختم ہوں جاگے ان کی تقدیر

پھرتے ہیں کشمیر کے نام پہ بنے وزیر

کوئی بھی کارگر نہ ہوئی ان کی تدبیر

لیڈروں نے کئے دورے بنواتے رہے تصویر

محض نعرے لگائے کرتے رہے تقاریر

کر کرم اپنا علیٰ کلِّ شی_¿ً قدیر

ایّامِ اسیری ختم ہوں جاگے ان کی تقدیر

٭٭٭

کشمیری بھائیوںکو ملے گی آزادی میرا یقینِ محکم

دن برے کتنے بھی ہوں ختم ہوتے ہیں جو   ہو ارادہ مصمم

رانا عمر کشمیر تو کیا دلی میں لہرائے گا ہمارا پرچم

روشنی بکھرے گی آزادی کی ظلم کی شمع ہو گی مدھم

کر کرم اپنا علیٰ کلِّ شی_¿ً قدیر

ایّامِ اسیری ختم ہوں جاگے ان کی تقدیر

مزید :

کارٹون -