"پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی دو حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا" بلاول بھٹو نے اتحادی مسلم لیگ ن کو بھی رگڑا لگا دیا

"پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی دو حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا" بلاول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غذر(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہے ہیں۔گلگت بلتستان کے انتخابی مہم میں غذر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشاروں پر چلنے والے بھی کہتے ہیں ہم صوبہ دیں گے۔الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے بیانیے میں تبدیلی کی۔ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کےمعاملے پر عمران خان کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھردینےکاوعدہ کرنے والوں نے عوام کے سر سےچھت چھین لی۔ آج ملک میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی 2 حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت امیروں کو ریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کررہی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کے وسائل پرقبضہ کرنا چاہتی ہے،اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہے ہیں۔ حکمران صرف اپنے امیروں کو ریلیف دیتےہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر یہاں پرووٹ خریدنے کیلئے آئے ہیں، عوام کو کہتا ہوں آپ ان سے پیسہ لو ووٹ پیپلزپارٹی کو دو۔ پی ٹی آئی کے حکومت تبدیلی کےنام پر تباہی کر رہی ہے۔ ملک کا ہرطبقہ حکمرانوں کےخلاف احتجاج کررہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمیں کے تنخواہوں میں ڈیڑھ سو گنا اضافہ کیا۔ دس کروڑنوکریوں کاوعدہ کرنے والوں کے دور میں تاریخی بے روزگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت کے لوگ باشعورہیں وہ عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ صوبہ ملےگاتوپیپلزپارٹی سے ملےگا۔ اشاروں پر چلنے والےبھی گلگت بلتستان کو مان چکے ہیں۔ 2018 کے منشور میں ہم نے گلگت بلتستان کے صوبہ کا مطالبہ شامل کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاہکوچ میں 12 این ایل آئی کے حوالدار لالک جان شہید کی یادگارپر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور یادگار شہداءپر ستارہ جرات، تمغہ جرات اور تمغہ بسالت پانے والے دیگر 31 جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔