سرگودھا میں بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ

سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا میں بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سےمبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لڑکی سے فوری طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر زیادتی سے متعلق بات کی جاسکتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔