احسن اقبال پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لیے گئے قرضوں پر کھل کر بول پڑے
نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لیے گئے قرضوں پر کھل کر بول پڑے ۔
نارووال میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو سکول اور اسپتال بن جاتے۔
"جنگ " کے مطابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام اور ملک کی خدمت کی۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مجھے نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر جیل میں ڈالا گیا، اس جرم کے سب دستاویز موجود ہے۔