مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی مودی کی بمباری اور آزاد کشمیر میں عمران خان کی نااہلی کا مقابلہ کررہے ہیں، بلاول بھٹو
میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیر ی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بمباری اور آزاد کشمیر میں رہنے والے کشمیر ی وزیرا عظم عمران خان کی نااہلی کا مقابلہ کررہے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام کو چاہئے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں اور عمران خان کو شکست سے دو چار کریں۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا عوام کے ساتھ 3 نسلوں کا رشتہ ہے،کشمیریوں کولاوارث نہیں دیکھ سکتا، پیپلزپارٹی دورمیں کشمیرمیں ترقیاتی کام ہوئے، کشمیریوں نے جیسے ذوالفقاربھٹو اورمحترمہ شہیدکا ساتھ دیا بالکل اسی طرح اب پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کر پی ٹی آئی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور کشمیر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کشمیریوں کےساتھ سلوک پردکھ ہوتاہے،میں یہاں کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لیے آیا ہوں، بھٹوشہید کا منشورلےکرگھرگھرجائیں گے، آپ کے مسائل صرف پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے،آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی امیدوارکووزیراعظم بنانا ہے اورمشکلات سے نجات کیلئے آپ کو پی پی کا ساتھ دینا ہوگا۔