نسیم شاہ نے 99 روز سے مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کو جواب دے دیا، مداح خوشی سے نہال

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 99 روز بعد اپنے مداح کو بلآخر جواب دے ہی دیا، مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی توجہ حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ’لبی‘ نامی ایک ٹوٹر صارف و مداح گزشتہ 99 روز سے ہر روز نسیم شاہ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کر رہی تھیں کہ کبھی تو ان کا جواب موصول ہوگا تاہم گزشتہ شام بلآخر نسیم شاہ نے مذکورہ ٹوئٹر صارف کو نوٹ کر ہی لیا اور انہیں جواب دے دیا، نسیم شاہ کو بھی اس بات پر حیرانی اور مکمل یقین نہیں کہ کوئی صارف ان کی توجہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ 99 دنوں سے ہر روز انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتا ہے۔
نوجوان کرکٹر نے لبی نامی صارف کی ٹیگ کی ہوئی 99ویں پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور لکھا ’واقعی!‘۔
Really ???? https://t.co/9lUMMxz1Jj
— Naseem Shah (@iNaseemShah) March 23, 2023
دوسری جانب لبی نامی ٹوئٹر صارف اپنے من پسند کرکٹر کی جانب سے جواب حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئیں اور نسیم شاہ کی جوابی ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سینچری تو ابھی مکمل ہی نہیں ہوئی، میں تو 99 پر ہی (رپلائی مل گیا) آؤٹ ہوگئی۔
Mjy abi yaad aaya century to puri hui hi nai ????
99 py hi reply mil gya outtt ????????❤️
Pr Khair mza aaya aj ka din phly hi acha tha mazeed acha ho gya Thanks to @iNaseemShah ????❤️
— Lubbi ????????♥️ (@Itz_Lubbi) March 23, 2023